پی پی ‘جاوید بٹ سے انتخابی ٹکٹ واپس

اسلام آباد(آن لائن)آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے جاوید بٹ کو جاری انتخابی ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔جاوید بٹ کو مہاجرین کے حلقہ ایل اے 43 وادی راولپنڈی سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر جاوید بٹ سے منسوب ایک متنازع بیان سامنے آنے کے بعد پارٹی قیادت نے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا