ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق:
ایک تولہ سونا 600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونا 514 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے میں دستیاب ہے۔
ایک تولہ چاندی بھی 18 روپے کمی کے بعد 3816 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی منڈی کا رجحان:
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں
فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 3342 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
تجارتی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، عالمی سیاسی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محتاط پالیسی ہو سکتی ہے۔