قادر توپاش سے ایکسپو سنٹر تک سڑک تعمیر کرنیکافیصلہ

سڑک ہا ئوسنگ سکیموں سے ہوتی ہوئی عبدالستار ایدھی روڈ سے منسلک ہوگی 
لاہور (خصوصی رپورٹ) ایل ڈی اے نے ایک اور سٹرکچر پلان روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،پائن ایونیو ، قادر توپاش چوک سے ایکسپو سنٹر تک 4.75 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی، پلان کے تحت قادر توپاش چوک پر دو طرفہ تین لین انڈر پاس بھی تجویز کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اور تحفہ صوبائی دارالحکومت میں سٹرکچر پلان روڈز پر کام کا آغاز ہونے لگا۔ایل ڈی اے نے پائن ایونیو ، قادر توپاش چوک سے ایکسپو سنٹر تک 4.75 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، پلان کے تحت قادر توپاش چوک پر دو طرفہ تین لین انڈر پاس بھی تجویز کیا گیا ہے، نئی بننے والی سڑک کا آغاز قادر توپاش چوک پائن ایونیو سے ہوگا جہاں تین تین لین پر مشتمل انڈر پاس تجویز کیا گیا ہے، یہ سڑک مختلف ہا ئوسنگ سکیموں سے ہوتی ہوئی عبدالستار ایدھی روڈ سے منسلک ہوگی اور پھر عبدالستار ایدھی روڈ سے ہوتی ہوئی ایوب چوک نظریہ پاکستان روڈ پر اختتام پذیر ہوگی،ایکسپوسنٹر سے خیابان جناح تک سڑک6ماہ میں مکمل کی جائے گی۔