تین نامعلوم افراد نے فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغو اکرلیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو تین نامعلوم ملزم اغواء￿  کرکے لے گئے، والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔بتایاگیاہے کہ چیچہ وطنی کے نواحی گا ئوں 16 گیارہ ایل میں اصغر علی زمیندار کی بیٹی تحریم فاطمہ حافظ راشد کے پاس ٹیوشن پڑھنے کیلئے گئی تو واپسی پر گھر آتے ہوئے تین نامعلوم ملزموں نیاسے اغوا کر لیا۔ پولیس نے لڑکی کے والد اصغر علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔