اٹک (آئی این پی )پولیس تھانہ اٹک خورد کے علاقے سے بعض نامعلوم افراد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے فارغ التحصیل مولانا شہزاد علی کو موٹر سائیکل سمیت اغوا کر کے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گوندل منڈی کے فروٹ مرچنٹ نیاز علی ساکن ڈھوک ہوا پور ملاح نے پولیس کو بتایا کہ ان کا 30 سالہ بیٹا مولانا شہزاد علی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے فارغ التحصیل ہے جو اکوڑہ خٹک میں اپنی اسلامی کتب کی دکان بند کر کے شب 8 بجے اپنے موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 نمبر RIN 4353 پر گھر واپس آ رہا تھا کہ اسی اثنا میں پولیس چیک پوسٹ اٹک خورد کے قریب ایک مسجد میں اپنے دوستوں کو کتابیں حوالے کر کے حاجی شاہ پہنچا تو شب تقریبا 9 بجے کے قریب بعض نامعلوم افراد اسے موٹر سائیکل سمیت اغوا کے کے لیے گئے ۔ اس دوران اس کا موبائل فون بھی بند ہو گیا۔ وقوعہ کے بارے میں جب مغوی کے والد نے پولیس کی مدد کے لیے پولیس تھانہ اکوڑہ خٹک ، اٹک خورد اور تھانہ رنگو کے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا تو شنوائی نہ ہو سکی بعد ازاں پکار 15 پر کال کی تو پولیس حرکت میں آ گئی ۔ متاثرہ والد نیاز علی کے مطابق ان کا بیٹا شادی شدہ تھا اور تین بچیوں کا باپ تھا۔ مولانا شہزاد علی کی اغوا کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ پولیس تھانہ اٹک خورد نے مغوی کی تلاش شروع کردی ۔ تاہم آ خری خبریں آ نے تک مغوی بازیاب نہ ہو سکا ۔