لاہور ہائیکورٹ میں 2026 کی پہلی درخواست دائر

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ میں 2026 کی پہلی درخواست دائر کر دی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعلطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔لاہور ہائیکورٹ میں 2026 کی پہلی درخواست دائر کی گئی درخواست مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریض پرائیوٹ فارمیسیز سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں