41افسران کی ترقیاں،نوٹیفکیشن جاری

 لاہور(خصوصی رپورٹ) حکومت پنجاب نے 41افسران کو ترقیاں دے دیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ عامر شاہین کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔ تقرری کے منتظر محمد وسیم کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔محمد فرخ طفیل کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا جبکہ اے ڈی سی حافظ آباد حمداللہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔اے ڈی سی گوجرانوالہ فیصل سلطان کو گریڈ 18، ڈائریکٹر پی ایچ اے صولت حیات کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔ طارق عثمان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری انرجی تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری پہبود آبادی محمد سلمان کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔ تقرری کے منتظر عمر دراز کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ محمد مدثر کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔