انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور بندش پرسینیٹ قائمہ کمیٹی برہم،وزارت داخلہ اور قانون کے حکام طلب
جب تک ڈیجیٹل ہائی ویز نہیں بنائیں گے ،الٹے بھی لٹک جائیں انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوگا:چیئرمین پی ٹی اے
اسلام آباد (آن لائن )سینیٹ آئی ٹی کمیٹی ،چیرمین پی ٹی اے انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے قانون سے لاعلم نکلے ‘انہوں نے کہامجھے علم نہیں انٹرنیٹ بندش خلاف قانون ہے اس معاملے پر وزارے قانون بہتر رائے دے سکتی ہے کمیٹی نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور بندش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے حکام کو طلب کر لیا ہے بدھ کو قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیرپرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری آئی
ٹی چیرمین پی ٹی اے اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میںو زارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی انٹرنیٹ میں خلل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر چیرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی اے کو روزانہ سوشل میڈیا مواد کی 500 شکایات موصول ہوتی ہیںجس پر پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مواد بلاک کرنے کی درخواست کرتا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 80 فیصد مواد بلاک کردیتے ہیںانہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں 20 فیصد مواد کو بلاک نہیں کرتی ہیں