دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
پشاور،اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ شہید ہونے والے جوانوں کے جنت میں بلند درجات کیلئے دعاگو ہوں، پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔