لاہور(آئی این پی ) ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل ہو گیا، ، جس کے باعث پنجاب کیمختلف اضلاع سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔یہ بارش برسانے والا سسٹم 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہریوں کو سرد موسم اور ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارش ہوئی، کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا میں تین فروری تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری اور گلیات میں برفباری کی توقع ہے۔چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے،