لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس خالد اسحاق نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں معروضی سوالات کے غلط آپشن کیانتخاب کیخلاف درخواست پر رجسٹرار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیکر درخواست نمٹا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹیسٹ میں پانچ سے آٹھ معروضی سوالات کے غلط آپشن کا انتخاب کیاگیا ، کتب کے مطابق جوابات درست نہیں ، عدالت یو ایس ایچ کو سوالات کے متعلق جوابات درست کرنے کا حکم دے۔