17ملزمو ں سے 7 پستول، 2 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق مختلف کارروائیوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں، 2 رکشے اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیاڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران 7 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا پٹرولنگ کے دوران 38 اشتہاریوں سمیت 251 عادی مجرمان اور 24 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔کارروائیوں میں ملزمان کے قبضہ سے 7 پستول، 2 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئیمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 10 بوتلیں شراب، 3840 گرام چرس، 560 گرام آئس اور ہیروئین بھی پکڑی گئی۔مزید براں، 122 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 454 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ون ویلنگ میں ملوث 95 نوجوان، جبکہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیاکمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف نوعیت کے واقعات میں 117 سے زائد شہریوں کو ریسکیو اور مدد فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔