بس کا اگلا حصہ تباہ ،ایم اے او کالج تا شاہدرہ میٹروسروس معطل، جائے حادثہ پر کام نہیں ہورہاتھا:لیسکو
لاہور ( کرائم رپورٹر)آزادی چوک کے قریب میٹرو بس خوفناک حادثے کاشکار ہو گئی۔تیز رفتاربس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑی کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہو گیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا اندرونی ڈھانچہ اور فرنٹ شیل بری طرح متاثر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق موقع پر لیسکو کی جانب سے تاروں اور کھمبوں کی شفٹنگ جاری تھی۔ کھمبے کی پوزیشن تبدیل ہونے سے بس کا کنٹرول متاثر ہوا ور وہ پول سے جا ٹکرائی۔حادثے کے فوراً بعد بس سیتمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال کر میٹرو بس کا آزادی چوک سیکشن بند کر کیایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو سروس معطل کردی گئی ،روٹ محدود کر کے بسیں جزوی آپریشن پر چلتی رہیں جبکہ لیسکو حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر کوئی کام نہیں ہورہاتھا ، حادثہ ڈرائیور کی غلطی کا نتیجہ ہے۔ لیسکو کا اس حادثے میں کوئی عمل دخل نہیں۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کے اصل ذمہ داروں کا تعین کر رہی ہے۔بس سروس کی مکمل بحالی لیسکو انفراسٹرکچر کے معائنے، ٹریک کلیئرنس اور تکنیکی رپورٹ کی تکمیل کے بعد ممکن ہو گی۔