چین کے کیئر ہوم میں سیلاب سے 31 افراد ہلاک

وسطی بیجنگ کے ضلع میون میں بزرگ افراد کیلئے ایلڈرلی کیئر سینٹر قائم  قائم کیا گیا ہے
بیجنگ(آئی این پی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بزرگ افراد کیلئے قائم کیئر ہوم میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  وسطی بیجنگ کے ضلع میون کے ٹان میں بزرگ افراد کیلئے ایلڈرلی کیئر سینٹر قائم ہے جو سیلاب سے متاثر ہوا، کیئر سینٹر میں تقریبا 77 بزرگ شہری مقیم  تھے جن میں سے تقریبا 40 افراد سیلاب کی وجہ سے پھنس گئے