جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر

 لندن(خصوصی رپورٹ) شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ شام ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہے، جب تک کہ اسے خود نشانہ نہ بنایا جائے۔لندن میں ایک تحقیقی ادارے سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمد الشرع نے کہا کہ شام کو تہران میں ایران سے کوئی مسئلہ نہیں، مگر دمشق میں اس کی مداخلت قابلِ قبول نہیں، کیونکہ اس نے سابق اسد حکومت کی مدد کرتے ہوئے شامی عوام کی بے دخلی میں کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی سفارتی تعلقات موجود ہیں