امریکہ، اے آئی الٹراسائونڈ آلے کو معائنے کیلئے استعمال کی منظوری

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے جدید الٹراسائونڈ آلے کو مریضوں کے معائنے کے لیے استعمال کی منظوری دے دی گئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی بٹر فلائی نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تیار کردہ اے آئی سے چلنے والے الٹراسائو نڈ ٹول کو امریکی ریگولیٹری ادارے سے منظوری مل گئی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ جدید آلہ خودکار طریقے سے حمل کی مدت کا اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے خاص طور پر پسماندہ اور کم سہولیات والے علاقوں میں زچگی کی طبی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔یہ ٹیکنالوجی روایتی الٹراسائونڈ مشینوں سے مختلف ہے، جو مہنگے پیزو الیکٹرک کرسٹل پر انحصار کرتی ہیں