کراچی،پورٹ قاسم پرایندھن سے بھرا ایک اور بحری جہازلنگرانداز

 ایم ٹی پیٹازولی 38 ہزار 965 میٹرک ٹن موٹر آئل لے کر بندرگاہ پر پہنچا
 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10 جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی
 کوئلے کے دو اور پام آئل کا ایک جہاز بھی لنگر انداز ہونے کیلئے  تیار  ہے،ذرائع
کرا چی (آئی این پی ) کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر پیٹرولیم مصنوعات کے جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کو  ایک اور ایندھن سے بھرا بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا۔ پورٹ قاسم پر پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر کارگو جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سعودی عرب کی بندرگاہ جیزان پورٹ سے پیٹرول سے بھرا ایک اور جہاز پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ٹی پیٹازولی 38 ہزار 965 میٹرک ٹن موٹر آئل لے کر بندرگاہ پر پہنچا، جسے فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پورٹ قاسم کے آٹر اینکریج پر کوئلے کے دو اور پام آئل کا ایک جہاز بھی لنگر انداز ہونے کیلئے  تیار ہے