پورٹ قاسم پرایندھن سے بھرا ایک اور بحری جہازلنگرانداز

 ایم ٹی پیٹازولی 38 ہزار 965 میٹرک ٹن موٹر آئل لے کر بندرگاہ پر پہنچا
کرا چی (خصوصی رپورٹ) کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر پیٹرولیم مصنوعات کے جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کو ایک اور ایندھن سے بھرا بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا  پورٹ قاسم پر پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر کارگو جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سعودی عرب کی بندرگاہ جیزان پورٹ سے پیٹرول سے بھرا ایک اور جہاز پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ٹی پیٹازولی 38 ہزار 965 میٹرک ٹن موٹر آئل لے کر بندرگاہ پر پہنچا، جسے فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پورٹ قاسم کے آٹر اینکریج پر کوئلے کے دو اور پام آئل کا ایک جہاز بھی لنگر انداز ہونے کیلئے تیار ہے