عبدالعلیم خان کا این ایچ اے میں مینٹیننس کے نام پر بھاری اخراجات کا نوٹس

تعمیراتی منصوبوں میں خرابی کے ذمہ داران کا واضح تعین ہونا ضروری ہے،وفاقی وزیر 
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت  جائزہ اجلاس میں این ایچ اے میں بڑے پیمانے پر تطہیر کے لئے نئی پالیسیوں کی منظوری دے دی گئی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں خرابی کے ذمہ داران کا واضح تعین ہونا ضروری ہے ۔ لیاری ایکسپریس وے سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو واضح ہدایات بھی جاری کردی گئیں ۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے میں مینٹیننس کے نام پر ہونیوالے بھاری اخراجات کا نوٹس لے لیا ۔ ٹوٹ پھوٹ کے مرمتی  کاموں کی آڑ میں کرپشن نہ قابل برداشت اور خرابی کے ذمہ داران کا واضح تعین ضروری قرار دے دیا