پنجاب حکومت کا روڈا کے منصوبوں کیلئے 15 ارب تک قرض دینے کا فیصلہ

پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی 15 ارب روپے تک رقم صوبائی اکاونٹ ون میں جمع کرائے گی 
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے روڈا کے منصوبوں کیلئے  15 ارب روپے تک قرض دینے کا فیصلہ  کیاہے۔حکومت نے روڈا کیلئے  قرض اور منسوخ شدہ قرضی رقم کی بحالی کی منظوری دے دی۔پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی 15 ارب روپے تک رقم صوبائی اکاونٹ ون میں جمع کرائے گی۔دستاویزات کے  حوالے  سے رپورٹ k' مطابق خزانے میں اقساط کی صورت میں موصول ہونے والی رقم روڈا کو بطور قرض جاری کی جائے گی،روڈا کو قرض طے شدہ شرائط کے تحت مالی سال 2026-27 میں ضمنی گرانٹ کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق روڈا کے منسوخ شدہ 2 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد قرضی بیلنس کی بحالی بھی منظور دیدی گئی،بحال شدہ قرضی رقم دریائے راوی پر سیلاب سے بچاو کے اہم منصوبوں پر خرچ ہوگی،قرضی رقم کی بحالی کا مقصد سیلاب سے بچاو کے منصوبوں پر بلاتعطل کام یقینی بنانا ہے،قرض اور ضمنی گرانٹ کی منظوری صوبائی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔