آئی ٹی بی پی خواتین کمانڈوز کی تاریخی فتح: ماونٹ نُن سر کرلیا

آئی ٹی بی پی خواتین کمانڈوز کی تاریخی فتح: ماونٹ نُن سر کرلیا

انڈو-تبت بارڈر پولیس (ITBP) کی خواتین کمانڈوز نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا ہے، جس میں 14 رکنی آل وومن ٹیم نے 7,135 میٹر بلند ماؤنٹ نُن سر کر لیا۔

 یہ کامیابی نہ صرف آئی ٹی بی پی کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے بلکہ خواتین کے بااختیار ہونے کی علامت کے طور پر بھی دیکھی جا رہی ہے۔ITBP کے مطابق یہ ٹیم کئی ماہ کی سخت تربیت اور مشق کے بعد اس چوٹی تک پہنچی۔ ٹیم کی قیادت اور حوصلے نے انہیں مشکل موسمی حالات، پتھریلی چٹانوں اور کم آکسیجن کی بلند چوٹیاں عبور کرنے میں مدد دی۔آئی ٹی بی پی کا کہنا ہے کہ یہ کارنامہ خواتین کی لگن، حوصلے اور عزم کی جیتی جاگتی مثال ہے اور مستقبل میں یہ ٹیم دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ (8,848 میٹر) سر کرنے کے لیے تیار ہے۔

ماہرین اور آئی ٹی بی پی حکام نے اس کامیابی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ یہ نوجوان خواتین کے لیے حوصلہ افزا مثال ہے کہ اگر لگن اور محنت ہو تو کوئی بھی بلند ترین چیلنج عبور کیا جا سکتا ہے۔یہ کارنامہ نہ صرف کوہ پیمائی کے شعبے میں بلکہ خواتین کی پیشہ ورانہ اور جسمانی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔