سی سی پی نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی

سی سی پی نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

 پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے مستقبل اور طویل مدتی پائیداری کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔پی ٹی سی ایل نے کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور تمام ریگولیٹری ہدایات کی تعمیل کا اعادہ کیا۔ انضمام کے بعد پی ٹی ایم ایل (یوفون) اور ٹیلی نار کی مشترکہ قوتیں صارفین کو بہتر ٹیلی کام خدمات، معیاری نیٹ ورک کوالٹی، وسیع کوریج اور جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کریں گی۔ترجمان کے مطابق اس انضمام سے شعبے میں مزید مستعدی، مضبوط انفراسٹرکچر اور بہتر مسابقتی ماحول فروغ پائے گا، اور نیا ادارہ ملک گیر کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے اور حکومتِ پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔