دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: امریکی سفیر

بلوچستان اور ملک میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے: نیٹلی بیکر
اسلام آباد (آن لائن) امریکہ نے کوئٹہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا  بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔