لاہور میں آئی کیو ا ٓر 471 ریکارڈ ،گوجرانوالہ دوسرے اور ملتان تیسرے نمبر پر رہاقصور میں شرح 500 ریکارڈ ،
لاہور،فیصل آباد (کرائم رپورٹر)پنجاب میں فضائی آلودگی اور سموگ کی صورتحال دن بہ دن خراب ہونے لگی جس کے باعث فیصل آباد فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر رہا۔فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے والے عالمی ادارے آئی کیو آر کے مطابق فیصل آباد فضائی آلودگی میں پہلے، گوجرانوالہ دوسرے اور ملتان تیسرے نمبر پر رہا ،لاہور میں جمعہ کو صبح کے وقت ایئرکوالٹی کی شرح 471 ریکارڈ کی گئی۔آئی کیو ایئر کے مطابق فیصل آباد میں اے کیو آئی 554، گوجرانوالہ میں 546، ملتان میں 478، لاہور میں 471 اور بہاولپور میں 389 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق صبح کے وقت ڈی جی خان، گجرانوالہ، قصور میں ایئر کوالٹی کی شرح 500 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 447، فیصل آباد میں 408 اور ملتان میں اے کیو آئی 352 ریکارڈ ہوا۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انسدادِ سموگ اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے، صوبے کے 12 محکمے مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد میں مصروف ہیں۔ کھیتوں میں باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس، 10 ہزار سے زائد نوٹسز جاری ہوئے۔ 190 سے زائد فیکٹریوں اور بھٹوں کی چیکنگ، درجنوں سیل، بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔