ایران کے صدر کا آبنائے ہرمز کو 'مزاحمت کی علامت' قرار دینے کا اعلان

ایران کے صدر کا آبنائے ہرمز کو 'مزاحمت کی علامت' قرار دینے کا اعلان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران دشمن ممالک کو آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہونے دے گا، اور اسے " ایرانی قوم کی مزاحمت کی علامت" قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ باتیں "خلیج فارس کا قومی دن" کے موقع پر سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی یا عدم استحکام کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، کیونکہ یہ طاقتیں خطے میں غیر ضروری مداخلت کرکے امن کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آبنائے صرف ایک تجارتی گزرگاہ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی مزاحمت، خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے۔ 
پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ کی حفاظت ایران کے لیے انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایران اپنی سرحدوں اور سٹریٹیجک مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

            
        Copy