اسرائیلی حکومت نے سکیورٹی چیف کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا

 تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی حکومت نے اپنی سکیورٹی ایجنسی شین بیت کے چیف رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔تاہم اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو حکومت کے فیصلے کو روک دیا تھا۔