جاپان میں 2024 میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد نویں سال بھی ریکارڈ سطح پر کم ہوئی ہے، اور اس سال ملک کی شرح پیدائش 720,988 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ کم ترین سطح ہے۔
وزارت صحت کے مطابق، یہ اعداد و شمار جاپان کی آبادی کے تیزی سے کم ہونے اور عمر بڑھنے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔پیدائش میں پچھلے سال کے مقابلے میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ اموات کی تعداد 1.62 ملین تک پہنچ چکی ہے، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جاپان میں ہر نئے پیدا ہونے والے بچے کے مقابلے میں دو سے زیادہ افراد کی موت ہو رہی ہے۔دوسری جانب، جنوبی کوریا کی شرح پیدائش میں 2024 میں پہلی بار نو سالوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کا آبادیاتی بحران ممکنہ طور پر ایک موڑ پر آ چکا ہے، جس سے جنوبی کوریا کے لیے ایک امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔