زمین سے ناکارہ آلواْٹھانے پرزمیندارکاخاتون پرتشدد

گگومنڈی(نامہ نگار)زمین سے ناکارہ آلواْٹھانے پرزمیندارنیخاتون پرتشدد کیا،غوث پڈھیارمسمآ پروین بی بی کوبالوں سے پکڑکرگھسیٹتارہا، نواحی گاو?ں277۔ای بی کی رہائشی محنت کش خاتون پروین بی بی مقامی زمیندارکے کھیتوں سے ناکارہ آلواکٹھے کررہی تھی کہ زمیندارغوث پڈھیارنے اپنے ساتھیوں طارق،عامراوراشرف وغیرہ سمیت اس پرحملہ کردیااورمارمارکرپروین بی بی کوشدید زخمی کردیا،زمیندارغوث پڈھیارنے غریب خاتون کے کپڑے پھاڑدیئے،متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔