پٹرول 50پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 5روپے 31پیسے لٹر،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے57 پیسے سستا ہوا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ،وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت255 روپے 63 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ، ہائی سپیڈ ڈیزل فی لٹر5 روپے31 پیسے سستا ہونے سے 258 روپے 64 پیسے کا ہوگیا،اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 168روپے 12 پیسے ہو گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 2 روپے 47 پیسے کمی سے 153روپے 34 پیسے ہو گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد آئندہ 15دن کیلئے کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے اور 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔