ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

اوگرا نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 308 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے، اور اس اضافے کا اطلاق جون کے مہینے کے لیے ہوگا۔اوگرا کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے 51 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔یہ اضافہ براہِ راست گھریلو صارفین پر اثر انداز ہوگا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں گیس کی متبادل فراہمی کے طور پر ایل پی جی استعمال کی جاتی ہے۔