کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ

کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ

کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 380 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں ایل پی جی 430 روپے فی کلو میں بھی فروخت ہو رہی ہے۔ شہر میں مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سپلائی کم اور ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔