ایل پی جی 67 روپے33 پیسے سستی

241روپے 43 پیسے کلوہوگئی،گھریلو سلنڈر 794 روپے 5 پیسے سستانئی قیمت 2848 روپے 91 پیسے مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے کی بڑی کمی کردی۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے43 پیسے ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر 794 روپے 5 پیسے سستا کردیا گیا ہے، ایل پی جی کے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2848 روپے 91 پیسے ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کیلئے ہوگا۔