گریڈ 21 کے نیب افسر سربراہ مقرر‘ ایف آئی اے، آئی بی، آئی ایس آئی کے افسرٹیم میں شامل
اسلام آباد (آن لائن) ون کانسٹیٹوشن معاملے پر تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی، جس کے بعد وزیراعظم نے رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کرنے کی منظوری دے دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی نیب کے گریڈ 21 کے ایک سینئر افسر کریں گے، جبکہ ٹیم میں ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، آئی ایس آئی، ایف بی آر اور وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔