وزیراعظم کی 18مئی کو عدالت طلبی کا معاملہ موخر ہونے کا امکان

 ممبر فنانس کی عدم تعیناتی کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے تبادلے سے ایک روز قبل شہبازشریف کو طلب کیا تھا
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے ٹریبونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کو 18مئی کو طلبی کا معاملہ موخر ہونے کا امکان ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے تبادلے سے ایک روز قبل وزیراعظم شہبازشریف کو طلب کرتے ہوے کہاتھا کہ وزیراعظم 18مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں،وزیراعظم آکر بتائیں کہ ٹریبونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟ریٹائرڈججزکیںتعہناتی پر فاضل جج نے کہاکہ ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے،ریٹائرڈ ججز کو ٹریبونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہے،رات کو ان کو سیلوٹ یاد آتے ہیں تو وہ سونے نہیں دیتے۔