سماج وادی پارٹی کے رہنما سنتان پانڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 میں پلوامہ حملہ غیر ملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی داخلی سازش کا حصہ تھا۔
پانڈے کے مطابق، اس واقعے کا "ڈھونگ" رچایا گیا تاکہ جھوٹ کو چھپایا جا سکے اور سیاسی فائدہ حاصل کیا جائے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت آج تک یہ واضح نہیں کر سکی کہ حملے میں استعمال ہونے والا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا۔ سنتان پانڈے نے کہا کہ بغیر تحقیقات اور ٹھوس شواہد کے پاکستان پر الزام لگانا مودی حکومت کی عادت بن گئی ہے۔یاد رہے کہ فروری 2019 میں پلوامہ میں واقعہ میں لیت پورہ ہائی وے پر ایک گاڑی، جس میں دھماکہ خیز مواد بھرا ہوا تھا، بھارتی نیم فوجی دستے CRPF کی بس سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔یہ بیان بھارتی سیاسی منظرنامے میں نئی بحث اور تنازعات کو جنم دے سکتا ہے، خاص طور پر پلوامہ حملے کی تحقیقات اور سیاسی ذمہ داری کے حوالے سے۔