محبوبہ مفتی: بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟

محبوبہ مفتی: بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائیاں کبھی بھی بنیادی مسئلے کا حل نہیں ہوتی ہیں اور نہ ہی امن قائم کرتی ہیں۔

 انہوں نے پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے کی بھارت کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت کو کیا حاصل ہوا؟محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک فوجی مداخلت کی بجائے سیاسی مداخلت کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے تاکہ اس تنازعہ کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک کی حکومتوں کو مشورہ دیا کہ وہ فوجی کارروائیوں کو بند کریں اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات میں کشیدگی کو کم کریں اور امن کی کوششیں کریں۔