2024 میں 74 پولیو کیسز رپورٹ ، 2025 میں کم ہو کر صرف 30 رہ گئے ، رپورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سال2025کے دوران پولیو کیخلاف بڑی کامیابی،گزشتہ تین ماہ میں ایک بھی پولیو کیس سامنے نہیں آیا،سال 2024میں 74 پولیوکیسزرپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال کم ہوکرصرف 30 رہ گئے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 2025 کے آخری دن پولیو کیسزکی موازنہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ستمبر کے بعدملک بھرمیں پولیوکاکوئی نیاکیس رپورٹ نہیں ہوا،بلوچستان اور پنجاب میں تقریبا ایک سال سے پولیو کا کوئی نیاکیس رپورٹ نہیں ہوا،