والدین انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں
کوئٹہ(آئی این پی)وزیراعظم کی فوکل پرسن فار پولیو سینیٹر عائشہ رضا نے کہاہے کہ بلوچستان میں پولیو کا وائرس موجود ہے موثر حکمت عملی کے باعث گزشتہ 15 ماہ سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، والدین 2فروری سے شروع ہونی والی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پولیو ورکرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،عائشہ رضا کا کہنا تھاکہ ورکرز کی ہمت کو سلام پیش کرتی ہوں،خواتین ورکرز مشکل حالات میں گھر سے نکل کر گھر گھر جاکر ویکسین کرتی ہیں ورکرز کی کوششوں سے پولیو کے وائرس کا خاتمہ کرسکتے ہیںاس سلسلے میں غفلت برتنے والے افراد کا احتساب بھی کیاگیاہے او ڈی اے کی فنڈنگ کم ہوئی ہے مگر فنڈنگ پر کٹ کو پولیو پروگرام پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے ورکر کی سیلریز کو بڑھانے کیلئے اقدام کررہے ہیں