انسداد دہشت گردی منتظم عدالت (اے ٹی سی) نے نمائش چورنگی پر پولیس پر حملے کے کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ ریاست کے خلاف بلوے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
عدالت نے 19 گرفتار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کے الزامات ہیں، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا اور تین دیگر اہلکاروں کو پتھراؤ سے چوٹیں آئیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان کا ریمانڈ منظور نہیں کیا جا سکتا۔
عدالتی ریمارکس میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کو پتھر فراہم کرنے والے افراد کا تعین کیا جائے، اور یہ کہ "حق کے لیے احتجاج کریں، لیکن قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔" عدالت نے پولیس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ "پولیس کی عزت کریں، کیونکہ پولیس ہی ہمیں تحفظ فراہم کرتی ہے۔"