محکمہ موسمیات کی مری جانے والوں کو بارش و برفباری کی خبردار

محکمہ موسمیات کی مری جانے والوں کو بارش و برفباری کی خبردار

پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مری، گلیات اور اس کے قرب و جوار میں آج سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے ترجمان عرفان علی کاٹھیا کے مطابق، 6 جنوری تک مری اور گردونواح میں برفباری کے امکانات ہیں۔ اس دوران سیاحوں کی سہولت کے لیے مری میں 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ ضرور لیں۔ سیاحوں کی حفاظت اور رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام 24 گھنٹے الرٹ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ واٹس ایپ نمبر 03369804229 بھی سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔