پولیس مقابلہ ، کانسٹیبل اور ایک ملزم زخمی

تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل خالد ہسپتال منتقل 
 ملزم کی صابر کے نام سے شناخت ،سنگین مقدمات کا ریکارڈیافتہ نکلا،ساتھی فرار
ساہیوال (خصوصی رپورٹ  )تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں پولیس مقابلہ ، کانسٹیبل اور ایک ملزم زخمی ہوگیا۔پولیس تھانہ غلہ منڈی پولیس شرقی بائی پاس ناکہ پر موجود تھی 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں کورکنے کا اشارہ کیاتوملزم پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے تعاقب کیا بذریعہ وائرلیس ناکہ بندی کروائی گئی۔ تعاقب پر ملزم موٹر سائیکل پھینک کر قریبی فصل میں جا کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے پولیس کی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ،ملزموں کی فائرنگ سے کانسٹیبل خالد زخمی ہوگیا۔ فائرنگ رکنے پر سرچ کیا گیا تو ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑاملا دیگر ملزم اندھیرے کی وجہ سے فصلوں میں سے فرار ہوگئے۔زخمی ملزم سے پسٹل 30بور،نقدی موٹر سائیکل بر آمد ہوئی اور اس نے اپنا نام و پتہ صابر ولد انور قوم ماچھی سکنہ توت والا نور شاہ بتلایا۔ جو راہزنی،موٹر سائیکل چوری، نقب زنی، اقدام قتل پولیس مقابلہ جیسے سنگین مقدمات کا ریکارڈیافتہ نکلا۔زخمی ملزم اور کانسٹیبل خالد ہسپتال منتقل، دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ملزموں کیخلاف اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔