تیزاب گردی کا شکار خاتون دم توڑ گئی

 36 سالہ ثنا نامی خاتون 16روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہی ، قانونی کاروائی کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں تیزاب سے جھلسنے والی 36 سالہ خاتون 16 روز بعد دم توڑ گئی پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ، ایدھی ترجمان کے مطابق 36 سالہ ثنا نامی خاتون سولہ روز قبل تیزاب سے جھلسنے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کی گئی تھی، جو 16 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہ کر گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔اطلاع ملنے پر فیکٹری ایریا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا اغاز کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیںاور واقعے کا مختلف پہلووں سے جائزہ لیا جا رہا ہے جس کی روشنی مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی