سوشل میڈیا کے ذریعے کالعدم بی ایل ایکے دہشت گرد سے رابطہ ہوا
سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے دہشت گرد تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے
ملک سے غداری پر شرمندہ ہیں:سہیل،محمد عرف مہروان کی پریس کانفرنس
کوئٹہ(خصوصی رپورٹ )فتنہ الہندوستان کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے محمد سہیل بہرام اور محمد عرف مہروان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ریاست سے وفاداری کا عہد کر لیا۔تربت کے رہائشی محمد سہیل اور محمد عرف مہروان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فتنہ الہندوستان (کالعدم بی ایل اے)کے دہشت گرد ثابت عرف کماندان سے رابطہ ہوا اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے دہشت گرد تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے۔سہولت کاروں نے کہا کہ ہم اپنے ملک پاکستان سے غداری کرنے اور دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر بہت شرمندہ ہیں، ہم آئندہ کسی دہشت گردتنظیم سے رابطہ نہیں رکھیں گے اور نوجوان نسل بھی ان تنظیموں سے دور رہے۔