غیرقانونی کلینک سربمہر

غازی آباد، چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرچیچہ وطنی ڈاکٹر علی عباس کا نوسربازی اور اتائیت کیخلاف کریک ڈائون،غیر قانونی، بغیر لائسنس چلنے والے مراکز نور میٹرنٹی ہوم 11 موڑ، چیچہ وطنی،یوسف کلینک111/7R، کو اتائیت میں ملوث ہونے، ہیلتھ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر موقع پر ہی سیل کر دیا۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر علی عباس نے کہا کہ غیر قانونی قائم کلینکس اور اتائیوں کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔