لاہور پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈا ئون مزید تیز کر دیا ، مقدمات درج
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور پولیس نے انسدادِ گداگری مہم کے تحت کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اکتوبر کے دوران اب تک 631 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ رواں سال انسدادِ گداگری مہم کے تحت مجموعی طور پر 2 ہزار 297 پیشہ ور گداگر گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں 2 ہزار 252 مرد اور 45 خواتین شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈا ئون مزید تیز کر دیا گیا ہے۔