شہر میں آتشزدگی کے 2واقعات

لاہور(کرائم رپورٹر) بند روڈ کے علاقے میں آتشزدگی کے 2واقعات پیش آئے۔قطار بند روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ اسی دوران بند روڈ کے علاقے ڈھولن وال میں ایک گھر کی سیلنگ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث گھر میں دھواں بھر گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں مقامات پر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری اور گھر میں لگنے والی آگ کنٹرول کر لی گئی۔