اے سیز کی مختلف صنعتی یونٹس کی چیکنگ

لاہور (خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنرز ماڈل ٹائون اور رائیونڈ نے مختلف صنعتی یونٹس کی چیکنگ کی۔ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، محکمہ انڈسٹریز اور بوائلر انسپکٹرز کی مشترکہ کارروائیاں ہوئیں۔ روشن پیکیجز اور ٹریٹ فیکٹری میں بوائلرز آپریشنل اور حالت تسلی بخش پائی گئی۔ فیکٹریوں میں فائر سسٹم اور حفاظتی آلات فعال قرار دیے گئے۔ ضلع بھر کے یونٹس کی انسپکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایات جاری کیں کہ صنعتی یونٹس بوائلرز کے فٹنس سرٹیفکیٹس کی تجدید یقینی بنائیں۔ فیکٹری مالکان فائر سیفٹی آلات فعال رکھیں۔ انسپکشن ٹیمیں فائر ایگزٹ پلان کا جائزہ لیں۔