جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کی رہائشگاہ سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت ،مدارس کو بھی نوٹسز جاری
اسلام آباد (بیورو رپورٹ )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے نے نوٹس جاری کردیا گیا ، مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی گارڈز کا کیبن ،جنریٹر کو ہٹا دیا جائے ،سی ڈی اے نے رہائش گاہ کے اندر بنے اضافی کچن کو بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے،اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ تجاوزات پندرہ روز میں ختم کی جائیں ورنہ سی ڈی اے خود ایکشن لے گا،ادھر مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدارس میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے نے نوٹسز جاری کئے گئیمدرسہ اختر العلوم، بلال ٹائون، کورنگ نالہ، کھنہ ڈاک کو منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر تعمیرات کرنے پر سی ڈی اے نے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔