5 ڈسکوز اور 2 جینکوز کی نجکاری کا عمل شروع ہو چکا ہے:قائمہ کمیٹی کوبریفنگ‘ نجکاری کمیشن کی استعداد بڑھائی جائے: وزیر اعظم کی ہدایت
اسلام آباد( آن لائن ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں بتایا گیا ہے رواں سال 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی، جن میں ڈسکوز اور جینکو کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین بڑے ہوائی اڈے بھی نجکاری کے عمل میں شامل ہیں۔اجلاس میں سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 5 ڈسکوز اور 2 جینکوز کی نجکاری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے نجکاری کمیشن کی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور اس مقصد کے لیے مارکیٹ سے بہترین کنسلٹنٹس ہائر کیے جائیں گے، فی الحال کمیشن کے پاس 6 کنسلٹنٹس موجود ہیں۔سیکریٹری نجکاری نے نشاندہی کی کہ اگر ڈسکوز کی نجکاری نہ کی گئی تو ہر سال 300 سے 400 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا اور مختلف سرکاری ادارے ہر سال 900 ارب روپے کا نقصان کر رہے ہیں