آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر زور

 اسلام آباد (آئی این پی )حکومت اور  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کے درمیان نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت حتمی مراحلے میں داخل ہوگئی، آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر زور دیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے  آئی ایم ایف سے نجکاری کا   پلان شیئر کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن حکام نے دوران بریفنگ بتایا کہ رائٹ سائزنگ کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا، قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکر دیں، پی آئی اے کی نجکاری بھی اسی سال مکمل ہونے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو بتایا گیا کہ ٹیکس واجبات،منفی ایکویٹی سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں